بیکانیر18اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ دو روزہ دورے پر جمعرات کو بیکانیر پہنچے ہیں۔سنگھ خصوصی طیارے سے ہوائی اڈے پرپہنچے۔وہاں سے وہ سرحدی سیکورٹی فورسز(بی ایس ایف) کے سیکٹر ہیڈ کوارٹر پہنچے۔فوج کے ترجمان نے بتایاہے کہ وزیرداخلہ سنگھ بڑے کھانے میں شامل ہوں گے اور جمعہ صبح فون کے اسلحہ پوجن پروگرام میں حصہ لیں گے۔اسی دوران وہ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔پوجن پروگرام کے بعد وزیرداخلہ بھارت۔پاکستان بین الاقوامی سرحد پر پوسٹ کامعائنہ کرنے کے بعد سیل کے ساتھ دسہرہ منائیں گے۔وہ بی ایس ایف کی سرحدی چوکی پر رات گذاریں گے۔اس دوران ان کے ساتھ سرحدی سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل ارکیمشرا اور انسپکٹر جنرل انل پالیوال بھی ان کے ساتھ رہے۔